بھارت کے تجربہ کار باؤلر محمد شامی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایک اہم میچ میں میزبان پاکستان کے مدمقابل محمد شامی پہلے اوور میں اپنی لائن اور لینتھ سے بھٹک گئے۔
محمد شامی نے اپنے ابتدائی اوور میں 11 گیندیں پھینکیں جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ہندوستانی باؤلر کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے گیند پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے اور پہلے اوور میں 5 وائڈ بالز کر بیٹھے۔
نتیجتاً شامی نے سابق فاسٹ باؤلرز عرفان پٹھان اور ظہیر خان کے ساتھ یہ ریکارڈ شیئر کیا جنہوں نے بالترتیب 2006 اور 2003 میں ایک اوور میں 11 گیندیں پھینکی تھیں۔
حیرت انگیز طور پر ان تینوں باؤلرز نے یہ 11 گیندوں والا اوور اننگ کے پہلے اوور میں ہی کیا تھا۔