لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کا واقعہ سامنے آیا۔
،جوڈیشیل ونگ کے اہلکار سزائے موت کے مجرم کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لائے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلایا اور لذیذ پکوان کا بندوبست کیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے اسپتال کے وارڈ میں اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے رشوت کے بدلے سزائے موت کے مجرم کو پروٹوکول دیا تھا۔ مجرم قتل کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں پچیس سال کی سزا بھگت رہا ہے۔ واقعہ گزشتہ ہفتے رونما ہوا جس کی مکمل تفتیش کے بعد گزشتہ روز ایف آئی آر درج کی گئی۔