وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نےکہاکہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کےساتھ ہیں،جم کرکھیلو،پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہرکھلاڑی اسٹارہےجو آج چمکےگا،پاکستان کا روایتی حریف سےمیچ ہائی وولٹیج گیم ہے،پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسےٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں جو اکیلےہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتےہیں،مجھے یقین ہے کہ آج پاکستان بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔