پارک ویو سٹی جو پاکستان میں جدید رہائشی اور کمرشل منصوبوں کے قیام میں پیش پیش ہے نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں ٹاؤن ہاؤسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ برانڈ پارک ویو سٹی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد کی خوبصورت لوکیشن پر ٹاؤن ہاؤسز کا منصوبہ شروع کر دیا ہے اور انتظامیہ کے مطابق ان کثیر المنزلہ عمارتوں میں جدید دنیا کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
پارک ویو سٹی انتظامیہ نے کہا کہ کم جگہ میں پرتعیش زندگی کو ممکن بنانا ان کا بنیادی ہدف ہے۔
ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے بتایا کہ ٹاؤن ہاؤسز کا ایک کم لاگت والا منصوبہ متعارف کرایا ہے جو بیرون ممالک میں بہت مقبول ہے اور یہ ان افراد کے لیے بہترین ہے جو لگژری، آرام، اور تفریح سے بھرپور لائف اسٹائل چاہتے ہیں، وہ بھی آدھی قیمت میں۔
چیئرمین فئیر ڈیل مارکیٹنگ چوہدری عبدالرؤف نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارک ویو سٹی کی انتظامیہ کا شکریہ کہ انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے ٹاؤن ہاؤسز متعارف کرائے، یہ منصوبہ نہ صرف جگہ کے ضیاع کو کم کرتا ہے بلکہ رہائشی معیار کو عالمی سطح تک لے جاتا ہے اور اس سے ہر پاکستانی کے لیے اپنا گھر حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
پارک ویو سٹی انتظامیہ نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ٹاؤن ہاؤسز کا یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا جو جدیدیت اور سہولت کا امتزاج پیش کرتا ہے۔