زلزلہ پیما مرکز نےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زلزلوں کی مانیٹرنگ کے لیےسیٹیلائٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔
جدید نظام کےذریعےزلزلوں کی پیشگی نشاندہی اورانتباہ جاری کرناممکن ہو سکےگا،جس سے قیمتی جانوں اور املاک کومحفوظ بنانےمیں مدد ملےگی،ماہرین موسمیات کےمطابق سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم زمین کی حرکت کامسلسل جائزہ لےگا اور کسی بھی غیرمعمولی تبدیلی کی فوری اطلاع فراہم کرےگا، جس سے ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کےلیےپیشگی اقدامات کرکے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کو کم کیاجا سکے گا۔
زلزلہ پیما مرکز کے ترجمان کا کہنا ہےکہ اس جدید ٹیکنالوجی کے باعث پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کےنظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔