لاہور کے علاقے ہیئر میں 18 سالہ ملازمہ سمیعہ پراسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی، لڑکی کے چھت سے نیچے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
لاہور میں ہیئر کے علاقے میں 18 سالہ ملازمہ سمیعہ کی ہلاکت کا واقعہ رپورٹ ہوا، لڑکی کے چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظرعام پر آگئی، جس میں سمیعہ کو لفٹ میں جاتے اور باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے متوفی کی والدہ کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے، تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش کی جارہی ہے۔ لڑکی کی پراسرار موت کا واقعہ 14 فروری 2025ء کو پیش آیا تھا۔