مودی سرکارکی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بارپھر بےنقاب ہوگیا،جب امریکہ سےجلاوطن بھارتیوں کےطیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا
مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کےبحران کو ایک سکھ بحران میں تبدیل کر دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں، جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں پرواز کے دوران اُتار لی گئیں۔
مودی حکومت نے سکھوں کے مقدس شہر امرتسر میں جلاوطن بھارتیوں کو اتار کر سکھوں کو بدنام کرنےکی گھناؤنی سازش کی، جس پر پنجاب اور سکھ کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
سکھ رہنماوں کا کہنا ہےکہ یہ دراصل سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی کا ایک بڑا سازشی منصوبہ ہے جس کا مقصد ان کے خلاف عالمی سطح پر نفرت اور بدگمانی پیدا کرنا ہے
سکھ رہنماء کا کہنا ہےکہ مودی سرکار ایسے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے سکھوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ڈی پورٹ کیےگئےافراد کے طیاروں کوپنجاب میں اتارنے پرمودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا"اگرچہ پنجاب بھارت کا زرعی مرکز اوردفاعی قوت ہے، مگر بی جے پی کی حکومت نے ریاست کو بدنام کرنے کے لیے مہم شروع کر دی ہے"،امریکہ سے جلاوطن بھارتیوں کو امرتسر میں اتارنا مودی سرکار کا ایک اور حربہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر سکھوں کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔
وزارت خارجہ نے ان طیاروں کو امرتسر میں اتارنے کا فیصلہ کیوں کیا، حالانکہ ملک بھر میں سینکڑوں دوسرے ہوائی اڈے موجود ہیں؟اگر بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ کا طیارہ ہنڈن ایئرپورٹ پر اتارا جا سکتا ہے اور رافیل طیارہ امبالا میں اتر سکتا ہے تو جلا وطنوں کا طیارہ ملک کے کسی دوسرے حصے میں کیوں نہیں لے جایا جا سکتا؟
غیر قانونی امیگریشن صرف پنجاب کامسئلہ نہیں ہےبلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے، پھر بھی یہ تاثر دیا جا رہا ہےکہ پنجاب اس سے شدید متاثر ہے،’’خود ساختہ عالمی رہنما‘‘مودی نےاپنی خود ستائشی کے سوا ملک کے لیے کچھ حاصل نہیں کیا۔
جلاوطن کیے گئے بھارتی تحفے کے طور پر ٹرمپ کی طرف سے مودی کو ملے ہیں،شیرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی)کے رہنماوں نے امریکی حکام اور مودی سرکار کے اس اقدام کی مذمت کی اور اس مسئلے کو اٹھانے کا عہد کیا۔
سکھوں کو پگڑیوں کے بغیر جلاوطن کرنا ان کی مذہبی شناخت پر سنگین حملہ اور مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،مودی ٹرمپ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے، جبکہ سکھوں کی عزت پر حملہ ہوتا رہا،اگر حکومت کچھ نہ کرے، تو ایس جی پی سی خود کارروائی کرے گی،مودی سرکار کی یہ شرمناک سازشیں سکھوں کے خلاف ایک واضح سیاسی انتقامی کارروائی ہیں۔