آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کےلیےبنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسین شانتوکی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی,بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
بنگلہ دیش 24 فروری کو نیوزی لینڈ کےخلاف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی،بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف پنڈی میں ہی ہوگا۔
بنگلادیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کےخلاف راولپنڈی میں کھیلے گی،بنگلہ دیش کو اپنےپہلےمیچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔