فیروزپور روڈ پر بائیکرز لین ٹریفک کیلئے وبال جان بن گئی بائیکرز لین پر کروڑوں کی لاگت سے کیا جانیوالا پینٹ ناقص کوالٹی کے باعث بارش میں بہہ گیا۔
فیروزپورروڈ بائیکرزلین،بارش 11 کروڑ سےزائد کا ناقص پینٹ بہا لےگئی،بائیکرز لین پرکیاجانیوالاپینٹ مختلف جگہوں سے بارش کےپانی کےساتھ ہی بہہ گیا،ٹیپا نےبائیکرز لین کےباعث پیدا ہونیوالےمسائل دورکرنےکیلئے بھی اقدامات نہ کیے۔
بس سٹاپس پر بسوں کے رکنے کیلئے متبادل پلان نہ دیا گیا،بارش کےپانی کےنکاس کا بھی کوئی انتظام نہ کیا گیا،بائیکرز لین بننےکے باعث فیروزپور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔