قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے بطور کپتان محمد رضوان کو بہت سپورٹ کیا، محمد رضوان سب سےبہتر چوائس ہے، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فاسٹ بولرز کواظہرمحمود کےساتھ پلان بناناہوگا، یارکر ہماری صلاحیت رہی ہے جو کہ نظر نہیں آرہی، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونر نہیں ہیں، پرفارم کرنا ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے، بابراعظم اور فخرزمان پر چھوڑ دینا کہ یہ جتوائیں گے،یہ غلط ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارے بولرز نے اچھا اسٹارٹ دیا تھا، ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 27 اوورز ڈاٹ کھیلے، ہماری ہٹنگ نہیں،سنگل ڈبل کا بھی مسئلہ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف خوشدل شاہ نے اچھی بیٹنگ کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف بابراعظم اور امام الحق کو اوپننگ کرانی چاہیے، بابراعظم لمبی اننگز کھیل سکتا ہے،ماضی میں بھی کھیلی ہے، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، بھارت کی فرسٹ کلاس کو 100سال ہوگئے،وہی نظام چل رہا ہے، ہمارے کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین آتا ہے تو نظام بدل جاتا ہے، چہرے بدلنے سے ہمارا کرکٹ کانظام نہیں بدلناچاہیے، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے نظام کو بھی چھیڑنے کی ضرورت نہیں تھی۔
سابق کپتان نے کہا کہ 2017کے بعد ہم کوئی ایشیاکپ،چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں جیتے، ہمیں کرکٹ میں نچلی سطح پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی،ٹیلنٹ لانا ہو گا، کسی کو ذمہ داری دی ہے تو اس کو وقت دینا چاہیے، ہم جس کو بھی لاتے ہیں کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ہٹا دیتے ہیں، صحیح بندہ صحیح کرسی پر ہونا چاہیے، کرکٹ اکیڈمیز اسکول کی طرح ہوتی ہیں، ہماری اکیڈمیز میں کئی کئی مہینے تک کیمپس نہیں لگائے جاتے، ہماری اُمیدیں ہوتی ہیں کہ شاہین آفریدی اور بابراعظم آئے تو پرفارم کرے۔
شاہد آفرید ی کا کہناتھا کہ شاہین آفریدی اور بابراعظم کا جیت میں اہم کردار ہونا چاہیے، میں نے بطور کپتان محمد رضوان کو بہت سپورٹ کیا، محمد رضوان سب سےبہتر چوائس ہے، ہم صرف ایک اسپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں،یہ غلطی ہے، ہمیں 15کے اسکواڈ میں ساجد کو رکھنا چاہیے، ہم 4 بولرز کے ساتھ نہیں جا سکتے،5کے ساتھ کھیلنا ہو گا،محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کےخلاف اوپن کرنا چاہیے تھا، فخر زمان انجرڈ تھا،اس کوچوتھے نمبرپربھیجاگیا،یہ غلطی تھی۔
ان کا کہناتھا کہ ہمیں خاموش کرنے کیلئے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو جیتنا ہو گا،فخر زمان فٹ نہیں تھا،امام الحق کی ٹیم میں جگہ بنتی تھی،تمام فاسٹ بولرز کو اظہر محمود کے ساتھ پلان بنانا ہو گا،یارکر ہماری صلاحیت رہی ہے جو کہ نظر نہیں آرہی،ہمیں بھارت کے خلاف خود اعتمادی جتوائے گی،کرکٹ اکیڈمی بنانے کا پلان بنا رہاہوں، ایک سے ڈیڑھ مہینے میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا پلان بنائیں گے، ہماری کوشش ہوگی ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔