یورپی سینٹرل بینک بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا ادائیگی کا نظام قائم کرنے پر غور کر رہا ہےجس کا مقصد مالیاتی ٹرانزیکشنز کو مزید محفوظ اور شفاف بنانا ہےیورپی کمیشن اور یورپی سینٹرل بینک مشترکہ طور پر ڈیجیٹل یورو کے ممکنہ نفاذ سے متعلق پالیسی، قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یورپی یونین نے بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام کے لیے واضح قانونی فریم ورک بنانے پر زور دیا ہے تاکہ ریگولیٹری پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سک۔ اس حوالے سے متعدد قوانین متعارف کروائے گئے ہیں جو کرپٹو اثاثوں کی مارکیٹ کو منظم کرنے اور بلاک چین پر مبنی سکیورٹی ٹریڈنگ کے لیے ایک مؤثر قانونی ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں۔
یورپی سینٹرل بینک کے اس منصوبے کو ماہرین ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں جو روایتی مالیاتی نظام پر اثر انداز ہو سکتا ہےکچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ امریکی ڈالر کی عالمی مالیاتی نظام میں بالادستی کو کمزور کر سکتا ہے کیونکہ اگر یورپ بلاک چین پر مبنی اپنی مالیاتی ادائیگیوں کا نظام کامیابی سے نافذ کر لیتا ہے تو دیگر خطے بھی اس ماڈل کو اپنا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال شفافیت، کم لاگت اور تیز ترین ٹرانزیکشنز کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہ، لیکن اس کے ساتھ ہی اس کے ریگولیٹری چیلنجز اور سکیورٹی کے خدشات بھی موجود ہیں۔
یورپی سینٹرل بینک( ای سی بی) اور یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں جو صارفین کے اعتماد اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھ سکے۔