سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سما ٹی وی کے سپورٹ پروگرام 'زور کا جوڑ' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری دس اوورز میں پاکستان نے اچھی بولنگ نہیں کی،شاہین آفریدی ،حارث رؤف اور نسیم شاہ کافی میچز سے آخری اوورز میں رنز دے رہے ہیں،مڈل اوورز میں بھی وکٹیں نہیں لیں ۔۔
محمد یوسف نےکہا ٹاس جیت کر بیٹنگ دینا غلط فیصلہ تھا،اکیلے بابراعظم پر تنقید ٹھیک نہیں،باقی چھ بلے بازوں نے کیا کیا؟اسکواڈ میں ایک اسپنر رکھنے پر سلیکشن کمیٹی پر بھی کڑی تنقید کی۔