چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا گیا جس میں شبمن گل 101 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا لیکن روہت شرما 41 رنز پر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ان کے بعد آنے والے ویرات کوہلی بھی صرف 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ شریاس ایئر نے 15 رنز بنائے ۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.4اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیشی ٹیم کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور محض 35 رنز پر 5 بلے باز پویلین لوٹ گئے، تنزید حسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان نجم الحسن شنتو، سومیا سرکار اور مشفیق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مہدی حسن میراز 5 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔
اکشر پٹیل بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاتھوں بنگلہ دیشی بیٹر کا کیچ ڈراپ ہونے کے باعث ہیٹ ٹرک نہ کرسکے، انہوں نے دو مسلسل گیندوں پر بنگلہ دیشی بیٹرز تنزید حسن اور مشفیق الرحیم کی وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیشی بیٹرز توحید ردوئے اور جاکر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 154 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی۔
جاکر علی 114 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 4 چوکے لگائے، رشاد حسین 18، تسکین 3 اور تنظیم حسن صفر پر پویلین لوٹ گئے، توحید ردوئے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھی، انہوں نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، ہرشیت رانا نے 3، اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو کوئی شکار نہ کرسکے۔
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس ان کے میچز ہائبرڈماڈل کے تحت دبئی میں رکھے گئے ہیں۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شنتو کا تھا کہ وہ اپنی تیاریوں سے مطئن ہیں، 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اپنے سابقہ تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، فلڈ لائٹس میں یہاں بیٹنگ کرنا زیادہ آسان رہتا ہے۔