انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے ڈمپرز جلانے کے کیس میں آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے ٹینکرز اور ڈمپرز سے حادثات میں اضافے اور شہریوں کی اموات پر انہیں جلانے کا بیان دینے کا الزام تھا، جس پر انہیں اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
آفاق احمد کیخلاف ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جس نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ فیصلہ کل (جمعہ کو) سنایا جائے گا۔
سربراہ مہاجر قومی موومنٹ کے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آفاق احمد کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر جلانے کا نہیں کہا۔
دوسری جانب سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے گاڑیوں کو آگ لگائی۔