وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ۔ مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی مراکش میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں۔ کہا پاکستان میں ذرائع مواصلات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔ موٹر ویز پر ایم ٹیگ اور ای ٹکٹنگ کا مؤثر نفاذ کر رہے ہیں۔ یو این نمائندوں نے پاکستان میں شاہراہوں پر حادثات اور اموات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کا مراکش کا دورہ کامیابی سے جاری ہے۔ عبدالعلیم خان سے یورپی کمیشن کے لیے یو این کی ایگزیکٹو سیکرٹری ٹٹیانا مولکین اور یو این سیکرٹری جنرل کے نمائندے جان ٹوڈٹ نے الگ الگ ملاقات کی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے یو این نمائندوں کو پاکستان کے مواصلاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ موٹرویز پر ایم ٹیگ اور ای ٹکٹنگ کا مؤثر نفاذ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے قومی شاہرات پر ایکسل لوڈ کی پابندی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں ذرائع مواصلات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔موبائل ایپ۔ ٹریول ایڈوائزی۔ سڑکوں کی صورتحال اور موسمیاتی اطلاعات جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یو این نمائندوں نے پاکستان میں روڈ سیفٹی کے اقدامات اور شاہرات پر حادثات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹٹیانامولکین نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں ذرائع آمدورفت کو محفوظ بنانے کا خواہا ں ہے۔
جان ٹوڈٹ نے شاہرات کو محفوظ بنانے اور روڈ سیفٹی کے عالمی معیارپر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ملکوں کو روڈ سیفٹی یقینی بناناہیں۔ ملاقات میں موجودہ عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چوتھی منسٹریل کانفرنس پر اظہار اطمینان کیا اور کہا ترقی پذیر ممالک زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔