خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے 4 ماہ کے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں 4 ماہ کے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے 71 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر خزانہ وزیر خزانہ احمد رسول بنگش اور سیکرٹری خزانہ نے بجٹ تخیمنہ جات پیش کئے۔
حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نگران کابینہ کی جانب سے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری سے متعلق میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جاٸزہ لیا گیا، صورتحال کے پیش نظر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلٸے سفارشات مرتب کی گٸی۔