قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا، بیٹس مین فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے،ڈاکٹرز نے فخر زمان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا کہ فخر زمان کو دبئی بھی نہیں لے کر جایا جائے گا، نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کےپہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان فلینڈنگ کے دوران کمر کی تکلیف کے باعث میچ سے باہر چلے گئے تھے،جس کے فخر زمان دوبارہ بیٹنگ کرنے فیلڈ میں آئے،لیکن کھیل نہ سکے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔