نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھی بولنگ کی، خاص طور پر درمیانی مرحلے میں، لیکن ول ینگ اور لتھام نے جس طرح اسٹرائیک کو گھمایا اور وقتاً فوقتاً باؤنڈریز حاصل کیں، اس نے ہمیں اچھی بنیاد فراہم کی۔
تفصیلات کے مطابق مچل سینٹنر کا کہناتھا کہ ہم 260-280 کے اسکور کی توقع کر رہے تھے، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگر آپ کے پاس پلیٹ فارم ہو اور وکٹیں محفوظ ہوں تو آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہدف کے بعد گیند کے ساتھ ابتدائی 10 اوورز شاندار رہے، ہمارے نئے گیند سے بولنگ کرنے والے بولرز نے بہترین لینتھ ہٹ کی۔ ہم نے رن ریٹ کا دباؤ بنایا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔ گلین سے ہم ایسی فیلڈنگ کی توقع رکھتے ہیں، اور جس طرح انہوں نے رضوان کا کیچ پکڑا، وہ شاندار تھا۔
سینٹنر کا کہناتھا کہ آج رات زیادہ اوس نہیں تھی، شاید ہوا کی وجہ سے، لیکن گیند کو تھوڑا پیچھے، تقریباً 9-10 میٹر کی لینتھ پر مارنا فاسٹ بولرز کے لیے بہت اہم تھا، اور ہمارے اسپنرز نے گیند کو تھوڑا آہستہ کر کے اچھا ٹرن حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، ہماری گراؤنڈ فیلڈنگ بھی زبردست رہی، جس کی بدولت ہم بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہوئے۔