لندن میں سجا برطانوی فلم ایوارڈ بافٹا ایورڈ کا رنگا رنگ میلہ سجا،تقریب میں شہزادہ ولیم کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگائے، شاہی جوڑے کی موجودگی توجہ کا مرکز رہی۔
بہترین فلم کا ایوارڈ کامیڈی فلم ون بیٹل آفٹر این ادر کےنام رہا،بیسٹ ایکٹرکا ایوارڈ رابرٹ آرامایو نےفلم آئی سویئرمیں شاندار پرفارمنس پرجیتا،آرامایو نےحیرت انگیز طور پر ٹومتھی شالامیٹ،لیونارڈو ڈی کیپریو،ایتھن ہاک اور مائیکل جارڈن جیسےہیروز کو پیچھے چھوڑا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیسے بکلی نے فلم ہیم نیٹ میں شیسکسپئیر کی بیوی کے لئے جیتا، بکلی کا مقابلہ ایما اسٹون،روز بائرن، کیٹ ہڈسن اور دیگر سے تھا،پال تھامس اینڈرسن بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ لے اڑے۔





















