لاہور کےعلاقہ جوہرٹاون میں تاجر کےمبینہ اغواء کی واردات،ملزمان ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں آئے،پولیس نےمقدمہ درج کرتے ہوئےتحقیقات شروع کردیں۔
پنجاب سوسائٹی پی آئی اے روڈ سے 47 سالہ تاجر رضوان عمرکو اغواء کرلیا گیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے واضح ہوا کہ ملزمان ایلیٹ فورس کی دوگاڑیوں پر آئے،ستوکتلہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفتیش سے پتہ چلا کہ اغواء کاروں نےایلیٹ فورس کی نفری کے ہمراہ ریکی کی،تاجر رضوان عمر گھر سے نکلا تو ملزمان اپنی گاڑی میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواء کی واردات کی تمام پہلووں سے تحقیقات کر رہے ہیں، ایلیٹ فورس کی گاڑیوں سمیت ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، واردات میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کریں گے۔






















