تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی جارہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 7 پیسے کے اضافے سے 279.30 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ منگل کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 279.37 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ڈالر بدھ کو مستحکم رہا، جس کی وجہ ٹیرف سے متعلق خدشات اور روس، یوکرین مذاکرات میں تناؤ بنی۔ امریکی ڈالر انڈیکس 0.04 فیصد بڑھ کر 107.04 پر پہنچ گیا ہے۔