پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جارہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے اب تک 8 ایونٹس میں آسٹریلیا اور بھارت نے 2,2 ٹائٹل جیتے، پاکستان نے 2017 کے ایونٹ میں سرفرازاحمد کی قیادت میں ٹرافی اٹھائی۔
سنہ 1998 میں چیمپئنزٹرافی کا افتتاحی ایڈیشن جنوبی افریقا کے نام رہا، فائنل میں ویسٹ انڈیز 4 وکٹوں سے ناکام رہی، سن 2000 میں نیوزی لینڈ کی قسمت جاگی اور بھارت کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر میلہ لوٹا۔
سن 20002 کا فائنل بارش کی نذر ہوا، بھارت اور سری لنکا کو مشترکا فاتح قرار دیا گیا، 2004 میں ویسٹ انڈیز نے میدان مارا، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو زیر کیا۔
دوہزار چھ اور 2009 میں آسٹریلوی ٹیم چھا گئی، بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بنی، اس کے بعد 2013 میں بھی انگلش ٹیم چوک گئی، بھارت نے 5 رنز سے کامیابی سمیٹ کردوسرا ٹائٹل لیا۔
اسی طرح 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان سرخرو رہا،فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچارکیا۔
رواں برس میزبان پاکستان، ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا، پاکستان 23 میں سے صرف 11 مقابلے جیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کی جیت کا تناسب 47.8 فیصد ہے۔