سرگودھا میں زمین کے تنازع پر تین خواتین کو قتل اور تین کو زخمی کردیا گیا، پولیس نے 7 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پنجاب کے علاقے سرگودھا میں زمین کے تنازعہ پر تین خواتین کو قتل اور تین کو زخمی کردیا گیا، اسپتال میں زیر علاج تینوں خواتین کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
نواحی چک 103 شمالی میں پیش آنیوالے واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے درج کرلیا، جس میں 7 ملزمان کا نامزد کیا گیا ہے۔
سنگین واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کسی بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔