چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کے دوران سی پیک سمیت جاری منصوبوں اور مستقبل کے تعاون کےشعبوں پر تبادلہ خیال کیا ، چینی سفیرنے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے غیرمتزلزل حمایت کااعادہ بھی کیا ۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے چینی سفیرجیانگ زائی ڈونگ کو نئے چینی سال کےموقع پردلی مبارکبادپیش کی اور چینی عوام کی مسلسل خوشحالی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دیرینہ پاک چین آزمودہ دوستانہ تعلقات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزیدمضبوط بنانےکاعزم دہرایا ۔
اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ احسن اقبال نےسی پیک کےتحت اہم منصوبوں کوآگےبڑھانےکاعزم دہرایا ۔