وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترکیہ،پاکستان کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے ، ، 3سے 4مہینے بعد وفاقی بجٹ آئے گا، محنت کریں گے تو معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہو جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے ترکیہ کے صدر پاکستان آئے تھے، ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ کے صدر نے کشمیر اور فلسطین کیلئے ہمیشہ آواز اُٹھائی، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ترکیہ صدر کے دورے میں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، ترکیہ،پاکستان کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ آج فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا،نام طیب اردوان رکھا گیا، سروےآیا پچھلے سال کے مقابلے 55 فیصد پاکستانیوں نے بزنس ماحول کو اچھا قرار دیا، 3سے 4مہینے بعد وفاقی بجٹ آئے گا، محنت کریں گے تو معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہو جائے گا۔
لاہورمیں لیفٹیننٹ حسن اشرف کا نماز جنازہ ادا کیا گیا، فتنہ الخوارج کے تعاقب میں لیفٹیننٹ حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمیں یاد رکھنی چاہئیں، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جڑی ہے۔
کل ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی، ورلڈبینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی، ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا، تعریفی کلمات سن کر ہم نے بیٹھنا نہیں،مزید محنت کرنی ہے، پاکستان ضرور اپنا مقام حاصل کرے گا۔