مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس کےمطابق ملزم شیراز نے بتایا کہ ارمغان نےلاش ویرانےمیں پھینک کرشواہدمٹانےکا منصوبہ بنایا،ارمغان نےمذاق اُڑانے پرمصطفیٰ کو قتل کیا۔
ملزم شیراز نےاسپیشل ایونسٹی گیشن ٹیم کوبتایاکہ مصطفیٰ اور ارمُغان میں لڑکی کےمعاملے پر لڑائی ہوئی،لڑکی نے ارمغان سےمتعلق بات بتائی جس کامصطفیٰ نےمذاق بنایا،ارمغان شدیدناراض تھا اس لیے مصطفیٰ کو گھر بلایا،اور لوہےکی راڈ سرپر ماری،بے ہوش ہونے کےبعد اُسی کی کارمیں ڈالا۔
ارمغان کےساتھ ملکر یہ کام کیا،مصطفیٰ کی لاش اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان کے علاقےمیں گاڑی اور لاش کو جلادیا۔
پولیس کے مطابق کیس میں گرفتار ملزم شیرازجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب مصطفیٰ عامرکیس میں مقتول کی قبرکشائی کے لیےمحکمہ صحت نےمیڈیکل بورڈ تشکیل دےدیا، نوٹفیکشن کےمطابق ڈاکٹر سمیعہ سید بورڈ کی چئیرمین ہوں گے،ڈاکٹر سری چند کمیٹی کے کنوینئر اور ڈاکٹر کامران بطورممبر بورڈ میں نامزد ہوئےہیں،میڈیل بورڈ 21 فروری کوقبرکشائی کریں گی،بورڈ قبر کشائی کرکےرپورٹ پیش کرےگی،جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نےگزشتہ روز مقتول کی قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔