لاہور بورڈ نے امتحانات میں نقل روکنے کے لیے منفرد قدم اٹھالیا،میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس پر خصوصی بار کوڈ لگادیا گیا ۔
لاہور بورڈ کےمطابق بار کوڈ سے رول نمبر سلپ آن لائن کھل سکے گی۔کیو آر کوڈ کی مدد سے جعلی امیدواروں کا تعاقب ہوسکے گا۔
خصوصی کیو آر کوڈ سے کوئی جعلی رول نمبر سلپ نہیں بنے گی۔ امتحانات میں جعلی امیدواروں کے خاتمے کے لیے تمام رول نمبر سلپ آن لائن کردی گئیں۔