چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اورامریکا کےدرمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہم تقسیم کے بجائے فاصلوں کوکم کرنا چاہتے ہیں۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن میڈیا کوانٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو چین کے مقابلے میں لانے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔
بلاول بھٹو نے سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی امریکا سے تعلقات کو بھی ضروری قرار دیا۔ دوران انٹرویو بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی بات کی اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بھارت سے تجارت اورمذاکرات کی بحالی میں امریکا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ پاکستان اور بھارت دونوں کوغربت، بےروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان خطےمیں اپنی بقا کے لیےتمام ضروری اقدامات کرےگا۔ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
ورلڈ افیئرکونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ سمیت تمام سرکردہ اقوام کا مشترکہ ہدف خطے میں امن اور سلامتی ہے، بھارت کی ترجیح بھی پُرامن پڑوسی کی ہونی چاہیے۔