آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں صرف ایک روز باقی ہے۔ انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔ رات گئے انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف پرمشتمل 31 رکنی دستہ لاہور پہنچا۔
کھلاڑیوں میں کپتان جوز بٹلر، ہیڈ کوچ برینڈن، عادل رشید، ثاقب محمود، لیونگسٹن، ہیری بروک، مارک ووڈ، جو روٹ اور بین ڈکٹ سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
انگلش ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔