پنجاب حکومت نے متعدد گریڈ 17 کے افسران کو 18 ویں سکیل میں ترقی دیدی جس کا ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر کامران صغیر کی گریڈ 18 میں ترقی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری، عائشہ خان کی گریڈ 18میں ترقی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ، شگفتہ جبین کوگریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کر دیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی زنیرہ ڈائریکٹرپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ، تقرری کے منتظر عبداللہ خان کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔
تقرری کے منتظر عثمان اشرف کی گریڈ 18 میں ترقی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ،ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ صائمہ صادق کو اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔
تقرری کے منتظر عامر شاکر کی گریڈ 18 میں ترقی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ،تقرری کے منتظر محمد ابوبکر کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر ، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی عمران علی کو ڈی سی قصور تعینات کر دیا گیا ۔