سلمان اکرم راجہ نےوکلاء کی فیس کے حوالےاعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان صفدراورخواجہ حارث کوفیس اداکی گئی،باقی کسی وکیل کو نہیں دی گئی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ممکن ہے خیبرپختونخوا میں کسی اجتماع پر حکومت نے لاٹھی چارج کیا ہو، لیکن اگر کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے تشدد یا لاٹھی چارج کیا گیا تو یہ غیر آئینی اقدام ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ چاہے ملک کے کسی بھی حصے میں ورکرز پر تشدد ہو، وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے پولیس مکمل طور پر وزیراعلیٰ کے ماتحت نہیں ہوتی بلکہ وہ آئی جی کے ماتحت کام کرتی ہے جو کہ وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے۔
سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وکلاء کی فیس کے حوالے سے سلمان صفدر اور خواجہ حارث کو فیس ادا کی گئی، باقی کسی وکیل کو فیس نہیں دی گئی اور نہ ہی کسی وکیل نے فیس وصول کی ہے دونوں وکلا کو جو بھی ان کی واجب الادا فیس تھی، وہ ادا کی گئی ہوگی۔