واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی جانچ شروع کر دی ہے جس کے فعال ہونے پر واٹس ایپ صارفین ٹیلیگرام اور سگنل جیسے دیگر فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ورژن 2.23.19.8 کے لیے واٹس ایپ بیٹامیں آنے والی نئی خصوصیت کی طرف اشارہ کر رہا ہےتاہم فی الحال نئی خصوصیت صارفین کیلئے ابھی تک ناقابل رسائی ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ ابھی بھی ترقی کے مراحل میں ہے۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.23.19.8: what's new?
— WABetaInfo (@WABetaInfo) September 10, 2023
WhatsApp is working on complying with new EU regulations by developing support for chat interoperability, and it will be available in a future update of the app!https://t.co/XI6zMoOD5P pic.twitter.com/Jpd9Leh2Ki
واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر یورپ کے خطے میں دو مقبول ترین فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ہیںجو اپنے استعمال میں آسان انٹرفیس اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ بہتر سیکیورٹی کیلئے جانے جاتے ہیں
واٹس ایپ کے علاوہ میٹا اپنے فیس بک میسنجر پر کراس پلیٹ فارم میسجنگ کو فعال کرنے کے لیے بھی کوشش کر رہا ہے۔
ای یو کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ نے حال ہی میں الفابیٹ، ایمیزون، میٹا، بائٹ ڈانس، ایپل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیوں کو گیٹ کیپرزکے طور پر فعال کیا ہے جسے اب اپریل 2024 تک نئے ضوابط کی تعمیل کرنی ہوگی۔