پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم نے کمبیکس 7 ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے دن کے اختتام پر 21 تمغے جیت لئے، 5 گولڈ، 6 سلور اور 10 برانز میڈلز شامل ہیں۔
لیاقت جمنازیم میں جاری چیمپئن شپ میں ویمنز 55 کلوگرام کیٹیگری میں وانیا نجیام نے گولڈ، زینب زاہد نے سلور جبکہ ہمنا مقصود اور عمامہ گل نے برانز میڈل جیتے۔
مردوں کے63 کلوگرام مقابلوں میں عبداللہ سید نے گولڈ، رحمان فواد نے سلور، جبکہ اعجاز محمد ہادی اور احمد رانا تنویر نے برانز میڈل اپنے نام کئے۔
مردوں کی 73 کلوگرام کیٹیگری میں رضا مہر محمد احمد نے گولڈ، اسلم زین نے سلور اور خان عمیر نے برانز میڈل جیتا۔
ویمنز کی 63 کلوگرام کیٹیگری میں مائزہ امتیاز نے گولڈ، حسین عبدار نے سلور جبکہ تاجکستان کی بیبیشوتا شریفووا اور میرایش عالم نے برانز میڈل حاصل کیا۔
ویمنز 63 کلوگرام میں نصیر مامونا نے گولڈ، بریرہ مناف نے سلور جبکہ ایمان راشد اور وریشہ ذوالفقار نے برانز میڈل جیتا۔
چیمپئن شپ میں مزید دلچسپ مقابلے کل سے دوبارہ شروع ہوں گے، جہاں پاکستان کی ٹیم اپنے میڈل کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔