ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہو ا جس دوران اراکین نے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظو ر کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا بل سینیٹر دنیش کمار کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا ، اعظم نذیر تارڑ نے تنخواہ نہ لینے والے اراکین کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ جو رکن تنخواہ نہیں لینا چاہ رہا وہ تحریری طور پر سیکرٹریٹ کو دے، یہاں پرسیاست نہ کی جائے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ جن اراکین کو تنخواہوں میں اضافے پراعتراض ہے وہ اپنے نام دیدیں، صوبوں میں بھی اس حوالےسے ایسا ہی کیا گیا ہے۔