پولیس نے الیکشن کے دوران پی پی کارکن ہلاکت کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا۔
پولیس غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، پولیس کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے عدالت گئے تھے۔ سابق وفاقی وزیرغلام جتوئی کو کورٹ سے نکلتےدوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے۔ جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔