چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا آج بھی مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں،یہی آئینی طریقہ اور یہی جمہوریت ہے، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے،اس کے بغیر جمہوریت ہے اور نہ مضبوط ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا جعلی مینڈیٹ کے ساتھ بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی،اس ترمیم کےنتیجے میں بلوچستان ہائیکورٹ میں3ججزکی تعیناتی ہوئی،اسلام آباد میں2،پشاورمیں10،لاہورمیں9،سندھ ہائیکورٹ میں 12ججزکی تعیناتی ہوئی،یہ تقریباً 46 ججز کی تعیناتی ہوئی،سپریم کورٹ میں بھی7ججز آگئے،6مستقل،ایک قائم مقام جج بن گیا۔
مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں ہماری،سول سوسائٹی،بارایسوسی ایشنزکی آئینی درخواستیں زیرالتواہیں
پہلے دن جوڈیشل کمیشن کے سامنے کہاتھا 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک ججزکی تعیناتی نہ ہو،ہمارے پاس اکثریت نہیں،ووٹ کے ذریعے کمیشن آگے بڑھااورتعیناتی ہوئی،پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے26ویں ترمیم جلد سماعت کیلئے مقرر ہو،26ویں ترمیم کا فیصلہ سپریم کورٹ کے وہ ججز کریں جو ترمیم سے پہلے تعینات تھے۔