لوئرکُرم کے علاقے اوچت میں قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پرحملہ کیا۔ پولیس کے مطابق 64 گاڑیوں پرمشتمل قافلہ اوچت سے گزررہا تھا ۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حملہ آوروں پر شیلنگ کی۔
فائرنگ میں زخمی ڈرائیور اکرم خان کوعلی زئی اسپتال پہنچادیاگیا۔ ڈرائیور کے مطابق فائرنگ سے وہ زخمی ہوئے ۔ گاڑی کا ٹائر بھی پھٹ گیا۔
پولیس نے گاڑی علاقے میں چھوڑنے کا کہہ کراسپتال روانہ کردیا، جس کے بعد مسلح افراد نے ادویات سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا۔