مصطفیٰ عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا ڈی این اے میچ کرگیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے کہا کہ مصطفی عامرقتل کیس کے مزکزی ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ۔ ملزم کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست دے دی۔ سماعت کل ہوگی ۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کے گھر کے قالین سے نامعلوم خاتون کا ڈی این اے برآمد ۔تلاش شروع کردی گئی۔
گرفتار ملزم ارمغان سے برآمد اسلحہ کروڑوں روپے کا نکلا۔ پولیس نے ملزم ارمغان کے خلاف مزید 4 مقدمات درج کرلیے۔ کارسرکار میں مداخلت، اقدام قتل، دہشت گردی اور غیر قانونی اسلحہ کی دفعات شامل کی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ہے۔ ملزم کے پاس اسلحہ لائسنس بھی نہیں۔ بنگلے سے سیکڑوں گولیاں بھی ملیں۔ غیرملکی اسلحہ ملزم کے پاس کہاں سے آیا؟ اس بارے میں سی ٹی ڈی کی تحقیقات جاری ہیں۔