جہلم میں چھوٹی بہن کی فاِئرنگ سے بڑی بہن اور بھانجی شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق جہلم کھوکھہ میں چھوٹی بہن کی فاِئرنگ سے بڑی بہن اور بھانجی شدید زخمی ہوگئں۔ ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، گولی اتفاقیہ چلی یا ٹارگٹ کر کے مارا گیا تحقیقات جاری ہیں۔ زخمیوں میں 27سالہ حنینہ او اسکی 3 سالہ بیٹی آیت کے نام شامل ہیں۔