چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کو سفری سہولت کیلئے پی آئی اے کو اہم ذمہ داری مل گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہورہا ہے، ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔
ترجمان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی بین الاقومای ٹیم کو سفری سہولیات پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز فراہم کرے گی، پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمد و رفت کے خصوصی انتظامات کرلئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمد و رفت کیلئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی، دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔