امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ وہ یوکرین میں امن قائم کرنے کےلیےسخت محنت کررہے ہیں، روسی صدرپیوٹن سے جلد ملاقات کروں گا۔
فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگومیں صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ روس اوریوکرین طویل عرصےسے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، یوکرینی صدرزیلنسکی کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔
مزید کہا کہ سعودی عرب میں جنگ کے خاتمے کے لیےمذاکرات ہونےجارہے ہیں،یوکرین کے صدر کو بھی امن مذاکرات میں شامل کریں گے۔