پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اتوار کے روز قومی ٹیم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔
پریکٹس سیشن میں کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے حصہ نہیں لیا جبکہ انجری کے باعث ٹرائی سیریز سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی گراؤنڈ میں موجود تھے لیکن انہوں نے بولنگ پریکٹس نہیں کی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے اوول گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، جس میں کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کی گئیں اس دوران کھلاڑیوں کو کیچز کی خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔