روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین نااہل ہے، اسے عالمی حالات کی کوئی سمجھ نہیں، اور وہ ایک بحران کا سامنا کر رہی ہے انہیں مذاکرات میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن نے ٹیلیگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو اپنی موجودہ صورتحال کا خود کو ہی موردِ الزام ٹھہرانا چاہیےیورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی نمائندگی کرتے ہیں، یہ نہیں سمجھتے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، اور انہوں نے اپنی نااہلی اور ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پر غصے کا اظہار کیا، جنہوں نے یورپی حکومتوں پر آزادیٔ اظہار اور اپنے سیاسی مخالفین پر پابندی عائد کرنے کا الزام لگایا تھایورپ ایک بحران کا سامنا کر رہا ہے، لیکن تبدیلی ناگزیر ہےہم ان تنازعات اور بحرانوں پر بات کر سکتے ہیں جو اس عمل کے ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔