افریقی ملک مالی میں سونے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔
افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ گئی، واقعے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونے کی ایک بند کان میں غیرقانونی کان کنی ہورہی تھی، جو ماضی میں چینی کمپنی کے قبضے میں تھی۔
رپورٹ کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔