امریکی ریاست کینٹکی اور ٹینیسی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کینٹکی کے شہر نیشوائل میں دریائے کمبرین بپھر گیا۔ ریلا شہری علاقے میں داخل ہوگیا۔ حکام نے ایمرجنسی نافذ کردی۔
اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب جانے سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی دیگر شہروں کے لیے بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ امدادی سرگرمیوں کے لیے امریکی فوج کو طلب کیا گیا۔