وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم دہرا دیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات سعودی عرب کے شہر العلاء میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے دوران ہوئی۔ وزرائے خزانہ نے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ سرمایہ کاری اور اقتصادی مواقع کی راہ ہموار کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات پاک سعودی عرب دیرینہ دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل کی عکاس ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔