نقل پرقابو پانےکے لیےلاہور امتحانی بورڈ نےجدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم بنالیا۔امتحانی عملے کی ڈیوٹی اب سسٹم کےذریعےلگےگی،کوئی بھی اپنی مرضی کی ڈیوٹی نہیں لگواسکے گا
امتحانی عملےکی ڈیوٹی کے لیےاےآئی سسٹم کےذریعےکمپیوٹرزامتحانی عملےکوتعینات کریں گے،سیکریٹری لاہوربورڈ رضوان نذیر نے سسٹم کا افتتاح کردیا،اے آئی سسٹم امتحانی عملےسےمتعلق15سے18چیزیں چیک کرےگا۔
سیکرٹری لاہوربورڈ رضوان نذیرکا کہنا ہےکہ ماضی میں امتحانی عملہ مرضی کےسینٹرمیں ڈیوٹی لگواتا تھا،امتحانی عملہ متعلقہ سنٹرمیں بوٹی مافیا کے ساتھ پیسےبناتا تھا،آٹومیٹڈ سسٹم کےذریعے اسٹاف ڈیوٹی سے طلبا اور عملے کا رابطہ ختم ہوگا،جدت سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔