آئی ایم ایف کے 2 مزید وفود رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،مجموعی طورپر2.5ارب ڈالرقرض کیلئے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف کا ایک وفد 24 فروری سےپاکستان کا دورہ کرے گا،پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان1.5ڈالر کےنئےرعایتی قرض کیلئےمذاکرات ہوں گے،نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کے تدارک کے لیےہوگا۔
وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلیناجیارجیواسےملاقات میں بات چیت ہوئی،آئی ایم ایف کا وفد نئےموسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پرمذاکرات کرے گا،پاکستانی معیشت کو2سال پہلےموسمیاتی تبدیلیوں سے30ارب ڈالرکانقصان ہوا،آئی ایم ایف نئےقرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کم کرنےمیں مددکرےگا۔
آئی ایم ایف نئےقرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کےاقدامات اوراہداف کاجائزہ لےگا،موسمیاتی تبدیلیوں کےنئےقرض پروگرام پربات چیت مارچ کےپہلےہفتےتک جاری رہنےکاامکان ہے،مارچ کے اوائل میں ہی آئی ایم ایف کا ایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئے گا،7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئےمذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر تک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔