سپر پاور امریکا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ اشیائےخورونوش، گھریلو استعمال کی اشیا، پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد بڑھی۔
میڈیا کے مطابق مہنگائی بڑھنے کے سبب ممکنہ طور پر امریکا کا فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید کمی نہیں کرے گا۔