جامشورو کےعلاقے سن کےقریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد موقع پر جاں بحق، ہوگئے۔
جامشورو میں سن کےقریب انڈس ہائی وےروڈپر2کاروں میں تصادم کے نتیجےمیں حادثےمیں5افرادموقع پر جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سےکارکراسنگ کرنےکےباعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افرادکی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں،مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔